لوٹن کے ریاض کوہمروی پی پی برطانیہ کے نائب صدر نامزد

January 22, 2018

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل اظہر اقبال بڑالوی نے صدر برطانیہ محسن باری کی مشاورت سے برطانیہ کی مرکزی تنظیم میں نائب صدر کے عہدے کا اضافہ کرتے ہوئے لوٹن سے تعلق رکھنے والے ریاض کوہمروی کو نائب صدر برطانیہ نامزد کیا ہے۔ وہ پی وائی او برطانیہ کے مرکزی عہدیدار رہ چکے ہیں۔ صدر برطانیہ محسن باری اور سیکرٹری جنرل برطانیہ اظہر اقبال بڑالوی نے نئے بننے والے نائب صدر سے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو برطانیہ میں فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ریاض کوہمروی نے نمائندہ جنگ سے بات چیت میں کہا کہ وہ پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے نوجوان کشمیری پاکستانی فعال کریں گے وار بزرگوں کو آن بورڈ رکھا جائے گا۔