پانی کی عدم فراہمی

January 22, 2018

کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹینکر لینے پر مجبور ہیں۔ ایک طرف وہ ٹینکر کے پیسے ادا کرتے ہیں تو دوسری طرف پانی کے بل کی بھی وقت پرادائیگی کرنا ہوتی ہے ۔ میری واٹربورڈ کے حکام سے مودبانہ گزارش ہے کہ پانی کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔پانی کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن ہے اس کے باوجود ہماری حکومت پانی کی فراہمی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہےامید ہے کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے گی۔
(فرقان یوسفی ۔ کراچی)