نیویارک میں بوٹ شو کا آغاز

January 26, 2018

جدید سہولیات سے آراستہ بیش قیمت لگژری کشتیوں کا "نیویارک میں بوٹ شو" کا آغازہوگیا ہے

امریکہ کے شہر نیویارک میں جدید سہولیات سے آراستہ بیش قیمت لگژری کشتیوں پر مبنی سالانہ انٹر نیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہ شو 28 جنوری تک جاری رہے گا۔اس شو میں 400 سے زاہد اقسام کی کشتیاں لائی گئی ہیں۔لیکن اس میں واٹر کار بھی شامل ہےجو جیپ کی شکل کی ہے یہ زمین اور پانی میں دونوں پر چل سکتی ہے۔

شو کے دوران ماہر کشتی بان بھی ہوتے ہیں جو ہر قسم کی کشتی کو چلانے کی تربیت دیتے ہیں۔

نیویارک کے جیو جٹس سینٹر میں جاری نیویارک بوٹ شو 2018 نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر باد بانی کشتیاں ،سیلنگ بوٹس، اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی کشتیوں کے نئے مادلز بھی پہلی بار متعارف کرائے گئے۔

اس سالانہ بوٹ شو میں بدلتے دور کے ساتھ بتدریج بہتری نظر آئی ہے ان پرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔