عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں، عون چودھری

February 04, 2018

عمران خان کے پرسنل سیکریٹری عون چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ریہام کی بدنیتی اورجھنجھلاہٹ پرمبنی باتوں کا جواب نہیں دیں گے۔

عون چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 'میرے لیڈر عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں، اس لیے وہ ان کی بد نیتی اور جھنجھلاہٹ پر مبنی باتوں کا جواب نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو ناجانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔