مصر : سینائی میں دہشت گردی کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

February 09, 2018

مصری فوج نے دہشت گردی کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیاہے، آپریشن میں مصری مسلح افواج کی تینوں شاخیں شریک ہیں۔

مصری مسلح افواج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی کے مطابق ’’سینائی 2018‘‘ کے نام سے شروع کئے جانے والے گرینڈ آپریشن ،شمالی صوبہ سینائی کے وسطی اور شمالی علاقوں میں کیا جارہاہے۔

جس میں سکیورٹی اداروں سمیت زمینی، فضائی اور بحری فوج بھی شریک ہیں، اس سلسلے میں صوبہ بھر میں سکیورٹی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ آپریشن والے علاقوں میں انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام کو معطل کردیاگیا ہے۔

اس دوران فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا آغاز بھی کردیا ہے۔ آپریشن کے باعث غزہ کی پٹی سے ملانے والی رفح گزرگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔