دبئی اسلامک بینک اور زنگ ڈیجیٹل کامرس کے مابین معاہدے پر دستخط

February 10, 2018

کراچی (پ ر) دبئی اسلامک بینک پاکستان اور زنگ ڈیجیٹل کامرس نے برانچ لیس بینکنگ پلیٹ فارم کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ بینک کی مصنوعات کے ڈیجیٹلائزیشن کے لئے راستےکا تعین کرے گا ۔معاہدے کے تحت دبئی اسلامک بینک زنگ ڈیجیٹل کامرس کے ساتھ شراکت داری کرے گا جس نے چینی ٹیکنالوجی کے حامل اپنے پارٹنر ای شنگھائی ایف روڈ کے تعاون سے جامع برانچ لیس بینکنگ پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ اس موقع پر سی ای او دبئی اسلامک بینک پاکستان جنید احمد اور بانی و سی ای او زنگ ڈیجیٹل کامرس غضنفر علی خان نے اظہار خیال کیا۔