مساوات

February 12, 2018

انجمن سادات امروہہ کے مرکز میں تقریب تھی۔
ڈاکٹر صاحب نے تقرر کی۔
ڈھائی تین سو افراد انھیں سننے آئے۔
میں نے ایسی عالمانہ گفتگو کم ہی سنی تھی۔
ڈاکٹر صاحب نے فرمایا،
’’مساوات کا مطلب ہے اسلام!
تمام نمازیوں کی ایک جیسی قطاریں۔
مساوات کا مطلب ہے جمہوریت!
ریاست کے تمام شہریوں کا ایک ایک ووٹ۔
مساوات کا مطلب ہے سوشلزم!
معاشرے کے ہر فرد کے برابر حقوق۔‘‘
حاضرین نے بہت داد دی۔
تقریر کے بعد کھانے کا اہتمام تھا۔
ہم سب نے بوفے کے تھال سے پلیٹیں بھریں۔
ڈاکٹر صاحب کیلئے خصوصی میز پر کھانا لگایا گیا۔