پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

February 12, 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ میں بجلی کے تاروں میںلگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ کی چھت پر 3بج کر 40منٹ پر بجلی اور انٹرنیٹ تاروں کے ڈکٹ میں آگ لگ گئی ۔

ایکسچینج کے عملے نےآگ بجھانے کے لئے سیلنڈرز سے آگ کو پھیلنے نہیں دیا اور 30 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا ۔

ایکسچینج کے عملے کی بروقت کارروائی سے فائربریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں آسانی ہوئی ،جس نے بلڈنگ کو کلیئر قرار دیدیا ۔