کوئٹہ: تین روزہ بسنت میلہ آج سے شروع ہو گا

February 16, 2018

کوئٹہ میں تین روزہ بسنت میلہ آج سے شروع ہوگا، پولیس نے پتنگ فروخت کرنے والی ایک درجن سے زائد دکانیں بند کرادیں، جبکہ شہریوں نے گھروں میں پتنگوں کا ذخیرہ کرلیا۔

بلوچستان کائیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کوئٹہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی 16 سے 18 فروری تک شہریوں کی تفریح کے لئے بسنت میلے کا اہتمام کیا گیا ہے لیکن پولیس نے 15 فروری کی شام سے دکانیں زبردستی بند کرانا شروع کر دیں جس سے نہ صرف شہریوں کو مایوس ہو کر لوٹنا پڑا اور ساتھ ہی ان کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور کے استعمال اور دوسرے حادثات سے بچنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔