انوشکا بنیں بھوت، فلم پری کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

February 16, 2018

انوشکا شرما کی دہشت اور خوف سے بھرپور نئی فلم پری کا ٹریلر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، یوٹیوب پر ایک دن میں اب تک چار ملین سے زائد بار اس ٹریلر کو دیکھا جاچکا ہے۔

کئی فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نئی بالی ووڈ فلم میں ا ب ایک بار پھر 'بھوت کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں جس کا خوف اور دہشت سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ ٹریلر جہاں سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے وہیں لوگوں نے اس فلم کو دیکھنے کیلئے ایڈوانس بکنگ کروانابھی شروع کردی ہے۔

یوٹیوب پر ایک دن میں اب تک اس ٹریلر کو چار ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

انوشکا اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم پری 'میں بھوت کا روپ دھار کر مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پرم براتا چتر جی، رجت کپور اور ریتابھری چکرا بورتی بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال 2مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔