ویڈیو گیم 'جراسک ورلڈ ایوولوشن کا ' سنسنی خیز ٹریلر

February 17, 2018

خطرناک ڈائنوسارزپھر سے آگئے،ایکشن سے بھرپور نئے ہاررایڈونچر ویڈیو گیم 'جراسک ورلڈ، ایوولوشن کا ' سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

خوف اوردہشت کی علامت تصور کیے جا نے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتا ہوا نیا ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم متعارف کروا دیا گیا ہے، اس سلسلے میں نئے ویڈیو گیم جراسک ورلڈ ایوولوشن کا سنسنی خیز ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

برطانوی گیم ڈیولپرز فرنٹیر کے تیار کردہ اس ویڈیو گیم میں دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک کے مناظر پیش کیے گئے ہیں، جہاں پر کی گئی معمولی سی غلطی یا قواعد کی پابندی نہ کرنے پر یہ خطرناک جان لیوا مخلوق آپے سے باہر ہو کر حملہ آور ہو جاتی ہے۔

ڈائنوسارز کا مقابلہ کرنے کے لیے گیم کھیلنے والے نشانے بازی کے ماہر جنگجو کھلاڑیوں کی مدد سے نہایت مہارت سے اپنے اہداف کا خاتمہ کرتے دکھائی دیں گے۔

اس گیم میں زیادہ خطرناک مشن اور ہتھیار موجود ہیں جو پلیئر کو اگلے لیول پر پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔

غیر معمولی فائٹ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتا یہ ویڈیو گیم ایکشن ایڈونچر میں اپنی مثال آپ ہے جو ویڈیو گیم کے شوقین افراد کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہو گی۔

یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم پی سی، پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس وَن کیلئے موزوں ہے۔