ثقلین مشتاق پشاور زلمی کے بولنگ کنسلٹینٹ بن گئے

February 17, 2018

سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ، چیمپئن پشاور زلمی نے ثقلین مشتاق کی بطور بولنگ کنسلٹینٹ خدمات حاصل کرلیں ۔

پاکستان سوپر لیگ تھری کامیلہ 22فروری سے یو اے ای مین سجے گا، ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں ہیں ، وہ بطور بولنگ کنسلٹینٹ پشاور زلمی کے ساتھ کام کریں گے ، ثقلین مشتاق کل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔