چیف چسٹس شرجیل میمن کو جیل منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، ناصر حسین

February 18, 2018

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت عدالت عظمی شرجیل میمن کو جیل منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل نیب عدالت کے حکم پر کی گئی، میڈیکل بورڈ نے شرجیل میمن کے مکمل معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر آپریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر شرجیل میمن کو آپریشن کے مرحلے سے نہ گزارا گیا تو وہ مکمل معذوری کی طرف جاسکتے ہیں، میڈیکل بورڈ نے جناح پوسٹ گریجویٹ اسپتال اور ساؤتھ سٹی اسپتال کو سفارش بھی کی ہے کہ شرجیل میمن کے آپریشن کے لیے فوری انتظامات کئے جائیں۔