کراچی: پولیس مقابلے کے دوران نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

February 18, 2018

شارع فیصل پر پولیس مقابلے کے دوران بے گناہ نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس مقابلے کے دوران مقصود نامی نوجوان رکشہ میں جاتے ہوئے پولیس کی گولیوں کا شکار ہوگیا تھا ، ایف آئی آر نمبر 91/2018 شاہ فیصل تھانے میں مقتول کے والد شیر محمد نے درج کرائی تھی ۔

گزشتہ ماہ 20 جنوری کو پیش آنے والے واقعے میں پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔