روس کی جمی ہوئی جھیل پر دلچسپ ریس کا انعقاد

February 19, 2018

روس کی جمی ہوئی مشہور بیکل جھیل پر دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 50ماہر ایتھلیٹس نے شرکت کی اور ایک دوسرے سے آگے بڑھتے دکھائی دئیے۔

سخت سردی اور برفیلے موسم میں منعقد کی جانے والی اس ریس میں کسی نے بائیک کے ذریعے ریس لگائی تو کسی نے اسکی شوز پہن کر دوڑی لگائی جبکہ کئی کھلاڑی اسکیٹنگ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلتے نظر آئے۔

جمی ہوئی جھیل پر تین روز تک جاری رہنے والی اس دلچسپ دو ڑ میں کھلاڑیوں کو 200کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے مقابلہ جیتنا تھاتاہم نوجوانوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب دوڑیں لگائیں اور 8نوجوانوں نے مہارت سے فنش لائن تک پہنچ کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔