بھارت، ریلوے اسٹیشن کی باگ خواتین نے سنبھال لی

February 20, 2018

یوں تو خواتین کو صنف نازک سمجھا جاتا ہے لیکن اگر یہی خواتین کچھ گر گزرنے کی ٹھان لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا راستہ نہیں روک سکتی۔

یہ خواتینٹکٹ کلیکٹر سے لے کراسٹیشن ماسٹر،اسٹیشن سپرینٹنڈنٹ،انکوائری کاؤنٹراور پوائنٹس مین جیسے فرائض سر انجام دیتی نظر آئیں گی۔

اس موقع پر ان خواتین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ خواتین بھی کسی شعبے میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بھارتی شہر ممبئی میں ایسا ہی ریلوے اسٹیشن موجود ہے جس کا نظام خواتین بخوبی سنبھالتی ہیں۔