ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں بہتری

February 21, 2018

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں معمولی بہتری رہی جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جولائی کے لیے سودے 1.1 ین بڑھ کر 182.6 ین (1.71 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کے لیے خام ربڑ کے سودے 0.7 امریکی سینٹ کم ہوکر 143.60 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔چائنا مارکیٹ نئے قمری سال کے باعث بند رہی۔