حلال فوڈ کو فروغ دینے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل تحسین ہے، خلیل طاہر سندھو

February 21, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک پیغام میں دو روزہ پنجاب فوڈ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر پنجاب فورڈ اتھارٹی کے سربراہ نورالامین مینگل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حلال فوڈ کو فروغ دینے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل تحسین ہے اور دو روز میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ پنجاب کی عوام صاف اور معیاری کھانوں کی خواہشمند ہے۔