امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس سے طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

February 21, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستانی قوم اور فوج کی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل ستائش ہیں، پاکستانی علماء نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اسلام کے پیغام اعتدال کو پھیلانے کی جدوجہد کی ہے ، یہ بات حرمین الشریفین کے سربراہ امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کہی ۔