قتل کےملزم کوعمرقید،خاتون بری

February 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوعمرقیداور3 لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کی سزاجبکہ خاتون ملزمہ کوجرم ثابت نہیں ہونے پر بری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق زاہدمحمودنے 9 جون 2016 ءکو مقدمہ درج کرایاکہ سمران بٹ نے ساتھی سے ملکراسکے بھائی محمدمنیر چھرے کے وار کرقتل کردیا تھا،قبل ازیں اس کےبھائی کی اپنی بیوی عائشہ بٹ سے جھگڑاہواتھاجس کے رنج میں اس کوقتل کیاگیاہے ۔فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعدملزم سمران بٹ کوسزادینے نیز ملزمہ عائشہ بٹ کو بری کرنے کاحکم دیاہے۔