شریف خاندان کی حاضری سے استثنا درخواستوں پر عدالت کا حکم نامہ

February 21, 2018

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت میں حکم نامے میں کہا ہے کہ اہلیہ کی بیماری کوعدالت حاضری سےاستثناکاجوازنہیں بنایاجاسکتا،وڈیو لنک بیان کےوقت لندن جاکراٹارنی مقررکرنےکاجواز بھی تسلیم نہیں۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کےمطابق کلثوم نوازکی 6کیمو تھراپی ہوگئی ہیں اور ڈاکٹرکی رپورٹ کےمطابق مریضہ کی بیماری پرکافی حدتک قابوپالیا،کینسرکارسک کم کرنےاورمستقبل میں علاج کیلئےریڈیوتھراپی تجویزکی گئی ہے۔

واضح رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 15 فروری کو اپنے مختصر فیصلے میں شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کیں تھی جس کا آج باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس میں درخواستیں مسترد ہونے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔