فاطمہ ثناء شیخ نے فلم کیلئے بھنوویں منڈوالیں

February 21, 2018

فلم دنگل سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے فلم کے لئے اپنی بھنوؤں کو منڈوا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے انسٹاگرام پر اداکار عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بھنویں صاف ہیں۔

فلم کی کہانی 1983ء میں فلپ میڈو ٹیلر کے ناول ’’کنفیشن آف اے ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم کی عکسبندی ممبئی، مراکش اور تھائی لینڈ میں کی جا رہی ہے جبکہ فلم میں اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف اور ششانک اروڑا بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔