کیمڈین میں دو گھنٹے کے اندر دو افراد کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا گیا

February 22, 2018

لندن(پی اے) کیمڈین نارتھ لندن میں دو گھنٹے کے اندر دو افراد کو چاقو گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایک شخص کو جس کی عمربیس سال سے کم یقین کی جاتی ہے منگل کو چاقو گھونپا گیا اور وہ بارتھو لو میوروڈ پر چل بسا ، پولیس کو ہنگامہ آرائی کی رپورٹوں پر میلڈن روڈ طلب کیا گیا تھا جس نے ایک شخص کو چاقو سے زخمی حالت میںپایا، میٹ کا کہنا ہے کہ وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا ہلاکتوں کا تعلق ایک دوسرے سے ہے دوسرے شخص کو جس کی عمر 20سال کے قریب سمجھی جاتی ہے فرست ایڈ دی گئی تاہم وہ مارسڈن سٹریٹ کے جنکشن کے قریب واردات کی جگہ چل بسا، اموات کے بعد پولیس کے اضافی دستے رات کو کیمڈین بھیجے گئے اور بارو میںصبح7 بجے تک دفعہ 60کے آرڈر کا نفاذ عمل میںلایا گیا آرڈر پولیس کو ان جگہوں پر لوگوںکی تلاشی کا اختیار دیتا ہے جہاں اسے یقین ہو کہ سنگین تشدد رونما ہوسکتا ہے، پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میںنہیںآئی اور ارجنٹ انکوائری جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2018کے آغاز سے اب تک 16افراد کو چاقو گھونپ کر قتل کیاجاچکا ہے ان میں5 نوجوان تھے۔ بارتھو لو میو روڈ کے نزدیک رہنے والے ایک شخص نے بی بی سی ریڈیو لندن کو بتایا کہ چاقو گھونپنا نوجوانوںکا روز مرہ کا رویہ بن رہا ہے یہ اب معمولی بن چکا ہے۔