عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے میونسپل کارپوریشن ورکرز یونین

February 22, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن ورکرز یونین حیدرآبادکی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر یونین کے سیکریٹری جنرل رفیق صادق، مقصود اور دیگر نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ میں اقر باپروری، رشوت ستانی کا سلسلہ جاری ہے‘ بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین کے کرتا دھرتا کنٹریکٹ ملازمین سے مستقل کرنے کیلئے لاکھوں روپےطلب کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری سندھ سے اپیل کی کہ راشی افراد کے خلا ف کارروائی کی جا ئے اور عارضی طورکام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔