سمیع الحق کے مدرسے کومزید فنڈ زدینا شرمناک ہے، بلاول

February 23, 2018

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کےپی کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینے کو شرمناک قرار دے دیا ہے ۔

اپنے ایک ٹوئٹ میںبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کیےہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت مدرسہ حقانیہ کو2016سے فنڈز جاری کررہی ہےاور اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گااور تحریک انصاف کی حکومت کایہ اقدام شرمناک ہے۔