فلم ’’2.0‘‘کی نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار

February 24, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار رجنی کانت کی نئی فلم ’’2.0‘‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے امید کی جارہی ہے کہ فلم دیوالی یا بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی فلم ’’2.0‘‘ 24اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی جو تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔ میکرز نے ابھی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور وہ مذکورہ دو تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔