کشمیر کونسل ای یوکے زیراہتمام سیمینار آج ہوگا

February 24, 2018

برسلز (حافظ انیب راشد) کشمیر کونسل ای یوکے زیر اہتمام آج (24فروری) کو سیمینار منعقد ہوگا۔ سیمینار کا عنوان انڈیا کی فوجی پالیسی میں جنسی تشدد بطور ہتھیار تجویز کیا گیا ہے سیمینار کو یہ عنوان23فروری1991کی شب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے اس واقعے کی مذمت اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے دو ملحقہ گائوں کنان اور پوش پورہ میں پیش آیا تھا۔