ملائیشیا، سالانہ ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول شروع

February 24, 2018

ملائیشیا میں چوتھے سالانہ ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کاآغاز ہوگیا جس میں آسمان رنگ برنگے غباروں سے سج گیا۔

ملائیشیا کی ریاست پینانگ (Penang) میں چوتھے سالانہ ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔

اس دو روزہ فیسٹول میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی ماہربلونسٹ یہاں پہنچے۔

رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجے آسمان کا نظارہ کرنے کے لیے ملائیشیا بھرسے ہزاروں کی تعداد میں افراد یہاں کارُخ کررہے ہیں جہاں آسمان مختلف دلچسپ و عجیب اشکال والے غباروں سے بھرا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بلون فیسٹیول25فروری تک جاری رہے گا۔