ایف آئی اے خط پر انٹر پول یا کوئی عالمی ادارہ کارروائی نہیں کریگا،حسین حقانی

February 25, 2018

واشنگٹن (واجد علی سید )سابق پاکستانی سفیر برائے امریکا حسین حقانی کاکہنا ہے کہ ا یف آئی اے کا ان کیخلاف انٹر پول کو خط صرف خبروں کیلئے ہے،مجھے توقع ہے کہ انٹر پول یا کوئی عالمی ادارہ کارروائی نہیں کریگا، انہوں نے کہاکہ ایسے خط باقاعدگی سے پاکستانی میڈیا میں خبروں کیلئے لکھے جاتے ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے کا ان کیخلاف انٹر پول کو خط صرف خبروں کیلئے ہے ،اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے سابق سفیر کے میمو گیٹ اسکینڈل میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا کہا ہے ،حقانی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے ایسے خط باقاعدگی سے میڈیا میں خبریں بنانے کیلئے لکھے جاتے ہیں اور عالمی قانون میں اس کا کچھ نہیں بنتا،انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے،مجھے سیاسی طور پر اس لیے ہدف بنایا جارہا ہے جو میں نے اپنے خیالات کا اظہار اپنی کتاب میں کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے توقع ہے کہ انٹر پول یا کسی دوسرے عالمی ادارے کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔