بالی ووڈ کے ولن کی بیٹی ہیروئن بن گئی

March 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہر رنگ میں خوب صورت اور دلکش نظرآنے والی شردھا کپور میک اپ کریں یا نہ کریں ان کی خوب صورتی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

معصومیت سے بھرپور شردھا کپور 3 مارچ 1987 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔

بالی ووڈ کے سپر ولن شکتی کپورکی بیٹی شردھا کپور بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں.

شردھا کپور نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سن 2010میں ’ٹین پٹّی‘ میں ایک چھوٹے رول سے کیا ، لیکن شردھا کی اصل شہرت اور کامیابی کے سفر کا آغاز2013 میں ریلیز ہوئی فلم ’عاشقی2‘سے ہوا جس نے باکس آفس پر کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔

فلم ’عاشقی 2‘ کے بعد شردھا کپور راتوں رات اسٹارز بن گئیں اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلم میں کام کیا

جن میں ایک ولن، باغی ، اوکے جانو کے علاوہ بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم ’حسینہ:دی کوئین آف ممبئی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

فلم ایک ولن اور حیدر میں شردھا نے جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی گلوکاری کے بھی جوہر دکھائے ۔

انہوں نے اپنی آواز میں پہلا گانا انکت تیواری کے ساتھ ’گلیاںتیری گلیاں...‘فلم ایک ولن کے لیے گایا جو بہت بڑا ہٹنمبرثابت ہوا۔ اس کے بعد فلم حیدر میں انہوں نے ایک کشمیری فوک سانگ بھی گایا ہے۔

اپنے مختصر فلمی کیرئیر میں شردھا کپور ابھی تک کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور کامیابی کے ساتھ اپنے فلمی کیرئیر کو جاری رکھا ہوا ہے۔