لاس اینجلس میں ہوا سب سے بڑا امریکی کلاسک کار شو

March 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاس اینجلس میں امریکا کے سب سے بڑے کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائدچمکتی دمکتی کلاسک گاڑیوں نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے دوسر ے سالانہ کلاسک کار شو میں شرکاء نے امریکی، جاپانی اور فرنچ کمپنیوں کی 1935ء کے بعد تیار کردہ ایک ہزار سے زائدکلاسک گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس کلاسک کار شومیں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائی جبکہ چند افراد ہی چمکتی دمکتی گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔