پاکستان سپر لیگ:آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکا ٹاکرا ہوگا

March 06, 2018

پاکستان سپر لیگ میں ایک دن کے آرام کے بعد آج سے دوسرا راؤنڈ شروع ہوگا۔ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ہوگا۔یہ پاکستان سپر لیگ کاسولہواں میچ ہوگا اورپاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پہلے راؤنڈ میں زلمی کو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

پشاور زلمی کے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔میچ میں ان کی شرکت تاحال مشکوک ہے۔

پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے ڈیرن سیمی فٹ نہ ہوئے تو محمد حفیظ زلمی کی قیادت کریں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔