کوکا کولا پہلی بارالکوحل ملا مشروب بنائے گی

March 07, 2018

کولڈ ڈرنکس بنانے والی مشہور کمپنی کوکا کولا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بارالکوحل ملا مشروب بنائے گی۔کمپنی کے مطابق وہ جاپان میں الکوپوپ یا ذائقہ دار الکوحل بنائے گی۔

اعلان میں کہا گیا کہ کمپنی جاپان میں چو ہی کی مقبولیت کا فائدہ اٹھائے گی۔ ’چو ہی‘ ڈبے میں سپارکلنگ مشروب ہے جس میں مقامی شراب شوچو شامل ہوتی ہے۔

جاپان میں کوکا کولا کے ایک ایگزیکٹیو نے کہا کہ یہ مشروب بنانے کا مقصد چھونے پیماٹے پر مخصوص مارکیٹ کے لیے مشروب بنانا ہے۔کوکا کولا جاپان کے صدر جورج گرڈونو نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل کم الکوحل لیول والی مشروبات نہیں بنائیں ۔

لیکن اپنے مخصوص کاروبار سے باہر نکلنے کی یہ ایک کوشش ہے تاہم انھوں نے عندیہ دیا کہ عین ممکن ہے کہ یہ ڈرنک جاپان کے علاوہ کسی اور ملک میں متعارف نہ کی جائے۔