ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے اکائونٹس منجمد کر دیئے

March 08, 2018

ایف بی آر نے شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کے اکاونٹس منجمد کردیے ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے سال 2015 کا انکم ٹیکس 32 لاکھ روپے واجب الادا تھا،ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے اکاونٹس سے 20 لاکھ روپے کی ریکور ی کرلی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا شاہانہ رہن سہن ٹیکس ادائیگی سے میل نہیں رکھتا چھان بین ہو رہی ہے کہ انہوں نے کیاچھپایا،گزشتہ مالی سال میں بھی راحت فتح علی خان ٹیکس نادہندہ قراردیے گئے تھے۔