کراچی پر دس ارب ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی بینک

March 09, 2018

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کو اگر زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانا ہے تو اس پر دس ارب ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریبا گیارہ سو ارب روپے بنتی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کراچی کے اربن ٹرانسپورٹ سسٹم، پانی کی فراہمی اور نکاسی ء آب اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے نظام کی خامیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ ان خامیوں کی بدولت کراچی کے عوام کے معیار زندگی میں تیزی سے زوال آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی کل شہری آبادی کا پانچواں حصہ کراچی میں رہتا ہے۔ اس کے باوجود یہ شہر توجہ سے محروم ہے۔ کراچی میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے لیکن غریب آبادیوں کو فوری توجہ کی ضرورت ہے۔