چین کا’’ہوکو آبشار‘‘دیکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں اُمڈ آئے

March 10, 2018

چین میں پیلے دریاکے سب سے بڑے اور تیز رفتار’’ہوکو آبشار‘‘کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے جو اس قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سیاحوں کی بھاری تعداد نے آبشار کے انوکھے نظارے کو دیکھنے کیلئے یہاں پہنچی جبکہ دریائی پانی کے اس انوکھے اور تیز رفتار بہاؤ سے بہتی آبشار پر دلکش قوس و قزاح دیکھنے والوں کوسحر زدہ کر دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مقامی افراد کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس آبشار کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر Yichuan میں ہوکو آبشار کے 50میٹر سے بھی زیادہ کے بہاؤ کو دیکھنے کیلئے لاتعداد سیاح یہاں دوڑے چلے آتے ہیں اوراپنی تصاویر اور ویڈیو زبناتے دکھائی دیتے ہیں۔