دبنگ تھری کے ڈائریکٹر کا اعزاز پربھودیوکے نام

March 11, 2018

دبنگ فلم کے کریزی فینز کے لیے ہے دبنگ خبر کیوں کہ بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان تو کر دیا گیا تھا مگر ڈائریکٹر کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکناب فلم کے ڈائریکٹر کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ تھری کےفلم ڈائریکٹر کوئی اور نہیں بلکہ کئی کا میاب فلموں کے ڈائریکٹر وپروڈیوسر پربھودیوا ہوں گے۔

فینز ہو جائیں تیارچلبل پانڈے ایک بارپھر دکھائیں گے دبنگ اندازاورچلبل پانڈے بڑی اسکرین پر ہلچل مچائیں گے ،ایکشن کا تڑکہ لگائیں گے اور سب کا دل بہلائیں گے۔

فلم میں سوناکشی سنہا دبنگ خان کی ہیروئن بنیں گی ،دبنگ تھری کے پروڈیوسر ارباز خان ہوں گےجبکہ فلم دبنگ تھری کی شوٹنگ رواں سال کے وسط میں شروع کی جائے گی ۔