فلوریڈا، 13ہزار 5 سو فٹ کی بلندی سے ونگ سوٹ جمپنگ

March 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلوریڈامیں خطروں کے کھلاڑیوں نے 13ہزار 5سو فٹ آسمان کی بلندی سے ونگ سوٹ جمپنگ کے دوران شاندار کرتب دکھائے جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو منفرد کارنامے انجام دینے کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے امریکی ریاست فلوریڈاکا انتخاب کیا۔

ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی فلوریڈا کے شہر Zephyrhills میں جہاز کی ذریعے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچے اور 13ہزار5سو فٹ بلندی پر پہنچ کر انہوں نے جہازسے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے ونگ سوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس دوران کرتب بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر اُتر آئے کہ جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔