راک کی ایکشن، سائنس فکشن فلم ’ریمپچ‘ کا ایک اور ٹریلر

March 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


معروف ریسلر اورہالی وڈ ایکشن اسٹارڈیوین جا نسن المعروف دی راک کی ایڈونچرسے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ریمپچ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بریٹ پیٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 1980ءکے ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانیات کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاؤں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے تاہم صورتحال اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیتی ہیں جب ایک جینیٹک تجربے کی وجہ سے یہ دہشت ناک بلائیں قابو سے باہر ہو کر شہر کا رُخ کر لیتی ہیں۔

راستے میں آنے والی ہر شے کو روندتے ہوئے یہ بلائیں تیزی سے آگے بڑھنا شروع کردیتی ہیں، یہ بہادر شخص اپنی جان داؤ پر لگا کر شہریوں کے تحفظ کا بیڑا اُٹھا لیتا ہے اور مشکل صورتحال کا جوانمردی سے سامنا کرتا ہے۔

بیؤ فائن، جان ریکرڈ اور بریٹ پیٹن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نوامی ہیرس، برینے ہِل، جیک لیسی، میلن ایکرمین، جیفرے ڈین اور مارلے شیلٹن سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

نیو لائن سنیما کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایکشن ایڈونچر فلم 20اپریل کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔