کامران اکمل کو پشاور زلمی کے پلے آف تک پہنچنے کا یقین

March 13, 2018

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے،ان کی ٹیم بقیہ دونوں میچ جیت کر پلے آف میں پہنچے گی۔

پیر کی شب ایک بیان میں کامران اکمل نے کہا کہ ہمارے لئے یہ صورتحال نئی نہیں ہےہم گذشتہ سال بھی اسی طرح دوسرے رائونڈ میں گئے تھے۔

ا نہوں نے پرستاروں سے کہا کہ آئیں اور ہمیں سپورٹ کریںپاکستان میں بھی شائقین کے لئے دعا کریں،لڑکے پورے ٹورنامنٹ میں دل لگا کر محنت کررہے ہیں،میں بھی کارکردگی کے لئے سر توڑ کوشش کررہا ہوں، کارکردگی اللہ کے ہاتھ میں ہے میں محنت کررہا ہوں،اللہ تعالی سے امید ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی۔