جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹرکا جوڈیشل ریمانڈ

March 13, 2018

جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے سے گرفتار جعل سازی لیڈی ڈاکٹر عائشہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ 4 نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وومن پولیس اسٹیشن کی تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ کے 14 دن کے پولیس کسٹڈی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔عدالت نے 26 مارچ تک کا جیل ریمانڈ پر دیتے ہوئے پولیس کو ملزم اسے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

اس فیصلے کے خلاف ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن سیدہ غزالہ نے ساؤتھ سیشن عدالت سے رجوع کیا۔ جس پر جج نے متعلقین کو کل عدالت طلب کرلیا۔ عدالت میں ملزمہ کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے پولیس مؤقف کی تردید کی اور کہا کہ ملزمہ نے کوئی جعلسازی نہیں کی۔

کہا جارہا ہے کہ ملزمہ گزشتہ ایک سال سے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس امر کی تردید کی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہی یہ اسپتال کے گائنی وارڈ میں دیکھی گئی، جس کی سیکورٹی کے عملے نے رپورٹ کی اور وومن پولیس کو طلب کرکے اسے حوالے کیا گیا۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزمہ کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے۔

عدالت میں میڈیا نے ملزمہ سے بات کرنے کی کافی کوشش کی مگر اس نے میڈیا کے کسی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا اور زباں بند رکھی۔