سونیا گاندھی کا حزب اختلاف کی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ

March 14, 2018

یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی نے حزب اختلاف کی 20 جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ کا مقصد 2019 میں ہونے والے انتخابات سے قبل وسیع پیمانے پر اتحاد قائم کرنے کے امکانات کو تلاش کر نا ہے۔

رہنماؤں کے مطابق اس اقدام سے سیاسی جما عتوں کے درمیان دوستی کو فروغ حا صل ہو گا۔

سو نیا گاندھی نے عشائیہ کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ ایک اچھا موقعہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ؤں کو ایک دوسرے کے قریب آنےاور غیر رسمی طور پر ملنے کا موقع ملا۔