الیکشن کمیشن، ہار س ٹریڈنگ کے الزامات،عمران سمیت 8 سیاسی رہنما طلب

March 14, 2018

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 رہنما ئو ں کو سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹرز کی خرید و فروخت کے بیانات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے 8 سیاسی رہنمائوں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن رہنما ئو ں کو نوٹسز بھیجے گئے تھے ان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن، مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم اورنگزیب اور امیر مقام، عظمیٰ بخاری، پاکستان پیپلزپارٹی کے شہاب الدین، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں تمام رہنما ئو ں کو 14 مارچ صبح 10 بجے بمع ثبوت حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔