مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ شدید علیل، اسپتال میں داخل

March 15, 2018

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کےمرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ شدید علیل ہو گئے، انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ چند روز قبل لاہور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنسز میں شرکت کے لیے سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وہ اچانک شدید علیل ہو گئے،جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا زبیر حسن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر نے اسپتال میں ان کی عیادت کی۔

ڈاکٹرسعیداحمدعنایت اللہ مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ میں شیخ الحدیث ہیں۔