عالیہ بھٹ کی فلم راضی کی نئی جھلک

March 15, 2018

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جلد اپنے مداحوں کو کشمیری خاتون کے روپ میں نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم راضی کی نئی جھلک جاری کردی گئی، فلم 11مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم راضی کی نئی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھارتی ناول کالنگ سہمت (Calling Sehmat) پر مبنی ہے جس میں عالیہ بھٹ کشمیری خاتون کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی دیگر کاسٹ میں وکی کوشال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اور ونیت جائن کی پروڈیوس کردہ فلم راضی رواں سال 11مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔