بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو کینسر کا مرض لاحق

March 16, 2018

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے مداحو ں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کو کینسر جیسے مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدانہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر کی تصدیق خود انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہیںنیورو انڈوکرائن neuroendocrine ٹیومر ہے جس کے علاج کے لیے وہ بیرون ملک جارہے ہیں۔

اس موقع پر اداکار نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ عرفان خان گزشتہ 15 روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے تھے اور انہیں ابتدائی طور پر پتہ چلاتھا کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔