کے الیکٹرک کا ڈرائیور دوران ڈیوٹی گاڑی میں دم گھٹنے سےجاں بحق

March 17, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میںدوران ڈیوٹی کے الیکٹرک کا ڈرائیور گاڑی میں دم گھٹنے سےجاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق درخشاںتھانے کی حدود ڈیفنس بدر کمرشل ایریا اسٹریٹ نمبر 10پر بجلی کے کام کے سلسلے میں گاڑی آئی تھی اور عملہ گاڑی سے اتر کر کام میں مصروف تھا جس پر گاڑی کے ڈرائیور کی طبعیت خراب ہوگئی اور وہ شیشے بند کر کے گاڑی کے اندرہی لیٹ گیا اور عملے نے کام ختم کرکے دروازہ کھولا تو ڈرائیور بے ہوش تھا جس پر اس کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی ،پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت اکرم شہزاد ولد صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا موت طبعی ہے،بعد ازاں ورثا بغیرکارروائی لاش اپنے ہمراہ لےگئے۔