کلثوم نواز اور اسحاق ڈار حلف لیں یا ان سے استعفیٰ لیا جائے،فواد چوہدری کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کےنام خطوط

March 17, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز اور سینیٹر اسحاق ڈار کے استعفیٰ کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام خطوط ارسال کئے ہیں۔ خطوط میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار نے منتخب ہونے کے بعد تا حال حلف نہیں لیا۔ حلف سے متعلق قانون میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار کو عدالت سے اشتہا ر ی ہونے کے باوجود منتخب کرایا گیا۔ ایسے اقدامات سے عوام کا جمہوریت پراعتماد مجروح ہوتا ہے۔ دوسری جانب معلوم تھا کہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں پھر بھی این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑوایا گیا۔