پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرکاپنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کےنو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ

March 17, 2018

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرزکریا ذاکر نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کےنومنتخب عہدیداروںکے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔ جس میں سینئرصحافی عابد تہامی، سعید آسی ، نوید چودھری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے فنانس سیکرٹری حامد ریاض ڈوگر ، ،نومنتخب صدر پی یوجے (دستور) رحمن بھٹہ ، نائب صدور شہزادہ خالد ، نبیل کھوکھر، امتیاز احمد ، جنرل سیکرٹری احسان بھٹی ، جوائنٹ سیکرٹریز شہباز چودھری ، علی افضل ، عقیل انجم ، فنانس سیکرٹری عاصم امین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی جنوبی ایشیاء کی بڑی اور معیار ی یونیورسٹیز میں سے ایک ہےجہاں طلبا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں میں رہنمائی کی جاتی ہے ۔ استقبالیہ میں پے یو جے کی گورننگ باڈی کے ارکان طارق جمال ، صابر اعوان ، محمد نعیم ، اسعد نقوی ، تصور ہاشمی ، عباداللہ بابر ، ولی خان امتیاز احمد ، عبداللہ کاکڑ نے شرکت کی ۔