پاکستان کو بھرپور جواب دیا جائے، بھارتی کانگریس

March 18, 2018

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت سے پاکستان کو بھرپورجواب دینے کا مطالبہ کردیا ۔

کانگریس کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پاردہشت گردی میں مدد کا بھرپور جواب دینے پر پورے بھارت میں اتفاق پایا جاتا ہے۔

خارجہ پالیسی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد میں کانگریس نے مودی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق پالیسی کے لیے مودی حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے پاکستان سے متعلق پالیسی کو متنازع داخلی مسئلہ بنادیا ہے جن سے خطے میں توازن کے چیلنجز کھڑے ہوگئے ہیں، دو اہم پڑوسیوں چین اور پاکستان سے متعلق بہتر پالیسیاں نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کو خطے میں توازن اور استحکام جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔